آج کی دعا

0

جب کہیں آگ لگی دیکھے
اگر کہیں آگ لگی ہو اور آگ نظر آجائے تو
’’اللّٰہ ُاََکْبَرْ‘‘
کہنا چاہئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلقین فرمائی ہے۔(ابن السنی ص 80 وحصن حصین ص 173)
جب ہوائیں چلیں
جب تیز ہوائیں چلیں یا آندھی آئے تو یہ دعا پڑھنی چاہئے۔
اَللَّھُمَّ اِنَّا نَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِ ھٰذِہِ الرّیْحِ وَ خَیْرِ مَا اُمِرَتْ بِہ وَ نَعْوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھِذہِ الرّیِْح وَشَرِِّمَا فِیْھَا وَشَرّ مَا اُمِرَتْ بِہ (ابن السنی)
ترجمہ: یا اللہ ! ہم اس ہوا کی بھلائی اور جس چیز کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کی اچھائی آپ سے مانگتے ہیں اور اس کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے اور جس چیز کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کے شر سے آپ کی پناہ مانگتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More