آج کی دعا

0

شام کے وقت کی دُعائیں
جب شام کا وقت ہوجائے، اور غروب آفتاب کا وقت قریب ہو تو یہ دُعا پڑھا کرے:۔
اَمْسَیْنَا وَ اَمْسیَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَائَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْارْضِ اِلاَّ بِِاِذْنِہٖ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ۔ (حصن حصین)
(ترجمہ) ہمارا شام کا وقت آگیا اور شام کے وقت (بھی) ساری خدائی اللہ ہی کی ہے جو اللہ آسمان کو اپنی اجازت کے بغیر گرنے سے روکے ہوئے ہے، میں اس کی پناہ مانگتا ہوں ہر اُس چیز کے شرسے جو اُس نے پیدا کی اور جسے اس نے وجود بخشا۔
نیز جب مغرب کی اذان ہو تو یہ دُعا پڑھے:۔
اَللّٰھُمَّ ھٰذَا اِقْبَالُ لَیْلِکَ وَاِدْبَارُنَھَارِکَ وَاَصْوَاتُ دُعَاتِکَ فَاغْفِرْلِیْ۔
(ترجمہ) اے اللہ ! یہ آپ کی رات کے آنے کا وقت ہے، اور دن کے جانے کا ، اورآپ کے منادیوں (مؤذنوں) کی آوازیں (آرہی) ہیں، پس میری مغفرت فرمایئے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More