گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں شاندار استقبال

0

کوئٹہ(امت نیوز) پاکستان سْپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں شاندار استقبال کیا گیا۔گلیڈی ایئٹرز کی ٹیم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی خصوصی دعوت پر کوئٹہ پہنچی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں فاتح کھلاڑیوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کیا۔کپتان سرفراز احمد سے مداحوں نے ملاقات کی، پی ایس ایل کے گانے پر کھلاڑیوں نے ہلہ گْلہ کیا، اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ان پر پھول بھی نچھاور کیے۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا شاندار استقبال ہوگا، ٹیم آئندہ بھی جیت کر اسی طرح قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی۔کوئٹہ کے مالک ندیم عمر نے کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ شاندار استقبال پر کوئٹہ والوں کے بے حد شکر گزار ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More