گورنرشاہ فرمان کا کرنل شیر خان اسٹیڈیم کا دورہ
پشاور(امت نیوز) گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کے ہمراہ پاک فوج اور ضلعی حکومت کی باہمی اشتراک سے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں منعقدہ فیسٹیول کادورہ کیا اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ضلعی حکومت کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور لوگوں سے گھل مل گئے اس موقع پر انہوں نے فیسٹیول میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے والے فیملیز کی شرکت پر خوشی اور مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امن و امان کے قیام کے بعد پاک فوج نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی تفریح کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ۔
٭٭٭٭٭