انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کا سیزن شروع

0

ریو ڈی جنیرو(امت نیوز) میکسیکو، گوئٹے مالا اور پیرو نے اپنے اپنے انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز جیت لئے، برازیل اور پاناما کے درمیان میچ برابری پر ختم ہوا۔ مختلف ممالک میں انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں میکسیکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کو 3-1 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، گوئٹے مالا نے کوسٹا ریکا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی، پیرو اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان بھی سخت مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے پیرو کا ساتھ دیا اور اس نے حریف ٹیم کو 1-0 گول سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی۔ برازیل اور پاناما کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں گولز کئے، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More