انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی

0

کولمبو(امت نیوز) انگلینڈ ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 95 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، ٹیمیا بیومائونٹ نے ناقابل شکست ففٹی بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ اتوار کو کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اوشیدی رانا سنگھے 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More