محمد حسنین کا ون ڈے ڈیبیو کا خواب پورا

0

شارجہ(اسپورٹس ڈیسک) نوجوان فاسٹ بائولر محمد حسنین کا پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا خواب پورا ہو گیا، انہیں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کیپ پہنائی گئی، وہ رواں سیریز میں ڈیبیو کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، اس سے قبل محمد عباس اور شان مسعود نے کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا۔ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستانی کوچ مکی آرتھر نے حسنین کو کیپ پہنائی، انہیں محمد عامر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا، حسنین کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا اور انہوں نے 18 برس اور 353 دنوں کی عمر میں پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More