وکٹ کیپر رضوان نے سرفراز کی مشکلات بڑھادی

0

شارجہ(امت نیوز)وکٹ کیپر رضوان نے سرفراز کی مشکلات بڑھادی یوں انہوں نے سنچری بناکر اپنی اہلیت منوالی ہے ۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا ہے۔ شارجہ میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ شان مسعود بھی 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پہلے میچ کے سنچری میکر حارث سہیل نے محمد رضوان کے ساتھ ملکر 52 رنز کی شراکت قائم کی لیکن حارث 34 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد عمر اکمل بیٹنگ کے لیے آئے اور وہ بھی 16 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کو غلط شارٹ مارتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔کپتان شعیب ملک اور محمد رضوان کے درمیان 112 رنز کی شراکت قائم ہوئی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی، شعیب ملک 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More