سرفراز آرمی کی وردی پہن کر چھا گئے

0

کوئٹہ (امت نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فور کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے آرمی کی وردی پہن لی۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، ٹرافی کا تاج سر سجانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی کا جشن سب سے پہلے کوئٹہ میں منانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی۔یوم پاکستان 23 مارچ والے دن منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم سمیت، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم مالک بھی شریک ہوئے جب کہ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوئے جب کہ تقریب کی خاص بات ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے جو پاکستان آرمی کی وردی میں شریک ہوئے۔کپتان سرفراز احمد نے پوری ٹیم کے ہمراہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جیت کا جشن منایا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More