مالنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

0

جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مالنگا نے 2004ء میں انہوں نے سری لنکا کی طرف سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں اب تک 30 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 72 ٹی ٹونٹی میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ مالنگا منفرد بائولنگ ایکشن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے متعدد بار اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مالنگا نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں اچھی یادوں کے ساتھ کرکٹ میدانوں سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا اور کیریئر کو آخری ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More