میامی اوپن ٹینس میں ویمنز مقابلے جاری

0

میامی(امت نیوز) کیرولین وزنائیکی، کیکی برٹنز، کونتا ویت اور اینڈریسکو پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میچز میں ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیکولیسکو کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے کزمووا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More