محمد عامر کی خراب پرفارمنس درد سر بن گئی

0

لاہور(اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی خراب پرفارمنس سے پریشان ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان 12 اپریل کو راولپنڈی میں ختم ہونے والے پاکستان کپ کے بعدکیا جائے گا تاہم ورلڈ کپ سے 10 ہفتے قبل فاسٹ بولر محمد عامر کی مسلسل خراب فارم سے ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز پریشان دکھائی دیئے ۔رپورٹ کے مطابق 26 سالہ فاسٹ بولر کی بولنگ فارم مایوس کن حد تک خراب ہے، 18 جون 2017 کو اوول میں بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل کے بعد سے اب تک 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں ، 9 میچوں میں محمد عامر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ،آسٹریلیا کے خلاف شارجہ کے میچ میں محمد عامر نے 9 اوورز میں 59 رنز دیئے اور وہ وکٹ سے محروم رہے ۔ ٹیم انتظامیہ محمد عامر کو مسلسل موقع دے رہی ہے، اس وقت پاکستان ٹیم میں جنید خان، عثمان شنواری اور محمدحسنین جیسے بولر موجود ہیں جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے سلیکٹرز اس سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا قریب سے معائنہ کریں گے تاکہ اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دی جاسکے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شارجہ پہنچ چکے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More