آج کی دعا

0

جب کسی کے جسم پر زخم یا پھوڑا ہو
اگر کسی شخص کے جسم پر کوئی زخم یا پھوڑا پھنسی ہو تو اپنی شہادت کی انگلی پر تھوڑا سا لعاب لگا کر اسے زمین پر رکھا جائے، پھر اسے اٹھاتے ہوئے یہ کلمات کہے جائیں۔
بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا لِیُشْفٰی سَقَیْمُنَا(مسلم، حصن حصین مع حاشیہ)
ترجمہ: اللہ کے نام سے ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے کسی کے لعاب سے مل کر (اللہ تعالیٰ کے حکم سے) ہمارے بیمار کی شفا کا سبب بنے گی۔
بعض علما نے فرمایا کہ زخم کی جگہ پر انگلی رکھ کر یہ الفاظ کہیں۔ (نووی شرح مسلم ص 223)
جب بخار ہو
جب کسی کو بخار ہو تو بخار کی حالت میں یہ دعا پڑھے۔
بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ اَعُوْذُ بِِااللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ(حاکم و ابن ابی شیبہ)
ترجمہ: اللہ کے نام سے جو بڑائی والا ہے۔ میں عظمت والے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، جوش مارتی ہوئی رگ سے اور آگ کی گرمی سے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More