ٹوئنٹی 20 میں پاکستانی حکمرانی بدستور قائم

0

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)ٹوئنٹی 20 میں کرکٹ پاکستانی حکمرانی بدستور قائم ،بیٹنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ۔تفصیلات کے مطابق ٹاپ پر پاکستان کو قریب ترین حریف بھارت پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز جبکہ فخر زمان کا نواں نمبر ہے۔جنوبی افریقی اوپنر ریزا ہینڈرکس ایک ساتھ 26 درجے کی جست لگا کر 15 ویں نمبر پر براجمان ہوچکے، پال ڈومنی 7 درجہ بہتری سے 32، وان ڈیر ڈوسین 33 درجے ترقی پاکر 41 اور نروشن ڈیکویلا 19 درجہ بہتری سے 78 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بولنگ چارٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف بالترتیب دوسرے، چوتھے اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹر اینڈل فیلکوایو 14 درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تبریز شمسی کو 41 درجے کی چھلانگ نے 35 ویں نمبر پررسائی دلائی،آل راؤنڈرز میں ٹاپ پوزیشن گلین میکسویل کے پاس جبکہ بنگلہ دیشی شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More