آج کی دعا

0

جب آنکھ دکھے
جب آنکھ دکھے تو یہ دعا کی جائے۔
اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَ بَصَرِیْ وَ اجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنِّیْ وَ اَرِنِیْ فِی الْعَدُوِّ ثَأْرِیْ وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ ظَلَمَنِیْ(ابن النسی ص 152 و حصن حصین ص 175)
ترجمہ: یا اللہ! مجھے میری سماعت اور میری بصارت سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دیجئے، اور مرتے دم تک اس کو باقی رکھئے، اور مجھے دشمن سے اپنا بدلہ (زندگی میں) دکھا دیجئے اور جو شخص مجھ پر ظلم کرے اس کیخلاف میری مدد کیجئے۔
لباس اتارتے وقت
جب غسل یا کسی اور ضرورت کیلئے کپڑے اتارنے ہوں تو یہ کلمات کہیں:۔
بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ۔
(ترجمہ) اللہ کے نام سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
حدیث میںہے کہ اس طرح وہ برہنگی کی حالت میں شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
(عمل الیوم واللیلہ لابن السنی ص 74 )
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More