اسکواش ایونٹ کیلئے غیر ملکی پلیئرز نے تیاری پکڑلی

0

اسلام آباد(امت نیوز) بین الاقوامی پی ایس اے ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ (کل) جمعرات سے شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن (آج) بدھ کو پی ایس اے ایونٹس کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکواڈرن لیڈر عامر اقبال نے بتایا کہ ایونٹس میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ کے3 کھلاڑی 28 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ مصر کے 4 کھلاڑی 29 مارچ کو اسلام آباد آئیں گے۔ اسی طرح باقی غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 31 مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سکوائش فیڈریشن نے اسلام آباد میں ہونے والے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے ) بین الاقوامی ایونٹس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پی ایس اے نے 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے۔ تینوں ایونٹس آئندہ ماہ مصحف سکوائش کمپلکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ایونٹ چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ برائے مینز یکم سے5 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے انعامی رقم 30 ہزار امریکی ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ اس ایونٹ کے ساتھ پی ایس اے برائے خواتین کا ٹورنامنٹ بھی اسی تاریخ میں کھیلا جائے گا۔ ہواوے انٹرنیشل سکوئش ٹورنامنٹ برائے مینز 6 سے 10 اپریل تک کھیلا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More