پنجاب گیمز کے انتظامات مکمل ہونے کے قریب

0

لاہور(خبر ایجنسی) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 3 سے6 اپریل تک منعقد ہونے والی 72 ویں پنجاب گیمز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، گیمز میں مردوں کے 21، خواتین کے 7اور معذور افراد کے 2کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، ڈراز کے مطابق 3اپریل کوفٹ بال کا پہلا میچ ساہیوال اور ملتان،لان ٹینس کا پہلا میچ ساہیوال اور بہاولپور ،بیڈ منٹن کا پہلا میچ ملتان اور سرگودھا جبکہ سکوائش کا پہلا میچ فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کے درمیا ن ہوگا، اسی طرح والی بال کا پہلا میچ گوجرانوالہ اور بہاولپور کے درمیان ہوگا، باسکٹ بال کا پہلا میچ گوجرانوالہ اور سرگودھا ، کبڈی کا پہلا میچ سرگودھا اور راولپنڈی، ہاکی بوائز کا پہلا میچ گوجرانوالہ اور راولپنڈی ، بیس بال کا پہلا میچ ڈیرہ غازی خان اور لاہورکے درمیان ہوگا، ، 72ویں پنجاب گیمز 8سال بعد منعقد ہورہی ہیںجوگیم چینجر ثابت ہوں گی اور یہ سپورٹس کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کے مطابق 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کا سارا عمل میرٹ اور شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔کھلاڑیوں کا انتخاب بھی مکمل میرٹ پر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب گیمز کا انعقاد تاریخی موقع ہے، طویل عرصہ بعد پنجاب گیمز کے منعقد ہونے سے کھلاڑیوں میں بہت جوش و خروش پایا جارہا ہے اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے بے تاب ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More