سائوتھ باکسنگ ٹورنامنٹ میں جونیئرز چھاگئے

0

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون اور سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان جونیئرز اور اینڈ یوتھ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تیس سے زائد باکسرز نے شرکت کی۔ استاد سہتو باکسنگ اسٹیڈیم لیاری میں ہونے والے ان مقابلوں میں26 کے جی میں امان اللہ نے محمد امجد کو28 کے جی میں عبداللہ نے سعید کو‘30 کے جی میں علی رضا نے جنید کو‘32 کے جی میں محمد حسن نے زبیر کو‘34 کے جی میں رحیم کچھی نے محمد زاہد کو‘38 کے جی میں بلال قمبرانی نے سکندر کو‘38 کے جی میں مظہر قمبرانی نے مزمل کو‘44 کے جی میں علی حسن نے مدر کو جبکہ44 کے جی میں ہی تبارک نے مناف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مہمان خصوصی سائوتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ باکسر عظیم جان نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ اپنے درمیان اتحاد قائم رکھیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More