بنوں میں بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاری

0

پشاور(امت نیوز)جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) جمعہ سے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن اور او جی ڈی سی ایل کے خصوصی تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے صدر صفت اللہ خان،جنرل سیکرٹری اسرار بنگش اور نصیب الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی،صوبائی سپورٹس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس (ڈی جی سپورٹس)کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس بنوں میں جشن بہاراں فٹ بال ٹورنامنٹ جمعہ سے شروع ہورہاہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More