ٹینس اسٹار پر حملہ آور کو 8سال قید کی سزا

0

ویمبلڈن (اسپورٹس ڈیسک) جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار اور دو مرتبہ کی ویمبلڈن چمپئن پیٹر کوویٹوا پر چھری کے وار کرنے والے حملہ آور کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمہوریہ چیک کی علاقائی عدالت کے ترجمان ایوا اینگیالوسی نے کہا کہ دو مرتبہ کی ویمبلڈن چمپئن پیٹرا کوویٹوا پر حملہ آور نے دو مرتبہ چھری کے وار کیے تھے اور انہیں 8 سال کی قید سنائی گئی ہے۔پیٹراکوویٹوا کے بائیں بازو پردسمبر 2016 میں اس وقت شدید زخم آئے تھے جب ان کے فلیٹ پر ایک حملہ آور نے چھریوں سے انہیں نشانہ بنایا تھا حالانکہ وہ بائیں بازو سے کھیلتی ہیں تاہم عدالت نے ان کے حملہ آور کی شناخت ریڈم زونڈرا کے نام سے کی۔ٹینس اسٹار نے حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہر طرف خون تھا اور پولیس کے پاس موجود فوٹو میں حملہ آور کو فوری شناخت کرلیا ہے۔عدالت کے ترجمان ایوا اینگیالوسی کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد فوری طور پر کسی فریق نے اپیل دائر نہیں کی ہے ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More