کراچی میں باسکٹ بال چمپئن شپ کی تیاریاں جاری

0

کراچی(امت نیوز) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے مورخہ10 تا 14 اپریل 2019ءاسلام آباد میں انٹر ڈویژن قومی باسکٹ بال بی گریڈ چمپئن شپ کے لئے ڈراز کا اعلان کردیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چمپئن شپ میں 8 ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیںگی۔ چمپئن شپ کے لئے2 گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں، گروپ اے میں اسلام آباد،کوہاٹ، سرگودھا، مردان جبکہ گروپ بی میں کراچی، راؤلپنڈی، میر پور خاص اور فاٹا کی ڈویژنل ٹیمیں شامل ہیں۔ دریں اثناءکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے جاری کیمپ جس میں کراچی کے22 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More