سپر اسٹار پلیئرز میامی اوپن کوارٹرفائنل میں داخل

0

میامی (امت نیوز) فرانسز تیافوئے، ڈینس، باٹیسٹا آگٹاور کیون اینڈرسن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ پری کوارٹر فائنل میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس بھی پری کوارٹر فائنل میں ہار کر باہر ہوگئے۔بدھ کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں ہسپانوی ٹینس سٹار باٹیسٹا آگٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹاپ سیڈڈ عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ کو 1-6، 7-5 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ تک رسائی حاسل کی۔ امریکن کھلاڑی فرانس تیافوئے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلجیئن کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-6(8-6) سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More