لیاری پریمیر لیگ T-20 کے شاندار مقابلے جاری

0

کراچی(رپورٹ رفیق بلوچ) لیاری اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد کراچی میں جاری لیاری پریمیر لیگ T-20 کرکٹ سیزن ون کا فائنل29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں لیاری رائیڈرز نے مد مقابل لیاری ٹائیگرز کو مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ مد مقابل لیاری ٹائیگرز کو 101رنر کی بھاری مارجن سے شکست۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عیدگاہ کرکٹ گرائونڈ ناظم آباد میں جاری لیاری پریمیئر لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں رایڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں 201 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا۔ عاقب رضوی نے84 جبکہ ماجد نے72 رنز بنائیں ٹائیگرز کی طرف سے محمود حسن نے2 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ٹائیگرز کی پوری ٹیم صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوکر101 رنز سے میچ ہار گئے ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More