قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ (کل) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی و وزارت بین الصوبائی رابطہ کی پارلیمانی سیکرٹری صائمہ ندیم کریں گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More