محمد آصف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ہدف بنالیا

0

لاہور(امت نیوز) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا بھگتنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی بھی دکھا چکے ہیں اور ان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ وہ بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جلوہ گر ہوں۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ پی ایس ایل سیزن فور کیلئے لاہور قلندرز کا حصہ بنے تو محمد آصف کے مداحوں کی ناصرف امیدیں روشن ہو گئیں بلکہ ان کے حق میں آوازیں بھی بلند کی جانے لگیں اور اب محمد آصف نے خود بھی شاندار اعلان کر کے اپنے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے اگلے سیزن تک خود کو فٹ کرنے کیلئے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ میں نے اس سال پی ایس ایل کو پوری توجہ کیساتھ دیکھا ہے اور امید کرتا ہوں کہ اگلے سیزن میں اس کا حصہ بنوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بائولرز کی تعداد میں تو اضافہ ہوا ہے مگر بائولنگ کا معیار گر گیا ہے اور آپ کو ٹیسٹ میچز جیتنے کیلئے کم از کم 50 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ چاہئے ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More