روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

مخلوق مطیع ہو
المؤمن… امن دینے والا
اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ وہ مخلوق کو نہ صرف اپنے شر اور اپنی برائی سے بلکہ دوسروں کی برائی اور شر سے بھی امن میں رکھے۔
خاصیت: جو شخص اس اسم کو بہت پڑھتا رہے یا اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے تو حق تعالیٰ اس کو شیطان کے شر سے نڈر رکھے گا اور کوئی شخص اس پر حاوی نہیں ہوگا۔ نیز اس کا ظاہر اور اس کا باطن حق تعالیٰ کی امان میں رہے گا اور جو شخص اس کو بہت زیادہ پڑھتا رہے گا، رب تعالی کی مخلوق اس کو مطیع و فرمانبردار ہوگی۔
آفات سے حفاظت
المبدیٔ… ہر چیز کا اچھی طرح محافظ و نگہبان
اس اسم سے عارف کا نصیب یہ ہے کہ بری عادتوں، برے عقیدوں اور بری چیزوں مثلاً حسد اور کینہ وغیرہ سے اپنے دل کی نگہبانی کرے۔ اپنے احوال درست کرے اور اپنے قویٰ اور اپنے اعضاء کو ان چیزوں میں مشغول ہونے سے محفوظ رکھے جو دل کو خدا کی طرف سے غفلت میں ڈالنے والی ہوں۔
خاصیت: جو شخص غسل کے بعد اس اسم کو ایک سو پندرہ مرتبہ پڑھے، وہ غیب اور باطن کی باتوں پر مطلع ہو اور جو شخص اس کو برابر پڑھتا رہے، وہ تمام آفات سے پناہ پاوے اور جنتیوں کی جماعت میں شامل ہو۔
مراد حاصل ہو
المتکبّر…نہایت بزرگ
اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ جب اسے حق تعالیٰ کی یہ بزرگی معلوم ہوئی تو اب اسے چاہئے کہ وہ خواہشات نفسانی کی طرف میلان اور لذات شہوانی کی طرف رغبت سے تکبر یعنی پرہیز کرے۔ کیونکہ ان چیزوں کی طرف رغبت کرنا جانوروں کا شیوہ ہوگا۔ بلکہ ہر اس چیز سے اعراض کرنا چاہئے، جو باطن کو حق سے باز رکھے اور حق تعالیٰ کی طرف پہنچنے کے علاوہ ہر چیز کو حقیر جانے۔ نیز تواضع و تذلل کا طریقہ اختیار کرنا چاہئے اور اپنی ذات سے تکبر کے تمام دعوئوں کو زائل کرنا چاہئے، تاکہ نفس صاف ہو اور اس میں حق تعالیٰ کی محبت جاگزیں ہو اور اس طرح نہ نفس کا اختیار باقی رہے۔
خاصیت : جو شخص اپنے ہر کام کی ابتدا میں یہ اسم مبارک کو بہت پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ وہ اپنے مراد کو پہنچے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More