’’اسکواش کی ترقی زیادہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ممکن‘‘

0

لاہور (امت نیوز) اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن اور فخر پاکستان جان شیر خان نے ملک میں اسکواش کی بحالی کیلئے دی گئی تجاویز کو اہمیت دینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کھیلوں سے محبت کرنے والے سپورٹس مین ہیں اور ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے کھوئے ہوئے عروج کو واپس لینے کیلئے میں نے وزیر اعظم کو تجاویز دی تھیں اور انہوں نے ان تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے ملک میں سکواش کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے میری رہنمائی مانگی ہے۔ جان شیر خان نے کہا کہ میرے تجربے کی روشنی میں سکواش کی ترقی کا واحد حل ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد ہے ۔پاکستان بھر میں جونیئر لیول کے انٹر نیشنل ٹورنامنٹس اور پروفیشنل سینئر لیول کے زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 ہزار یو ایس ڈالر تک کے ٹورنامنٹس منعقد ہونے چاہیں جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کا نہ صرف مورال بلند ہو گا بلکہ انکو اپنا کھیل بہتر بنانے اور پوائنٹس بہتر کرنے کے بھی کئی مواقع اپنے ملک میں دستیاب ہونگے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More