روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

ہر مہم آسان ہو
القھّار … غالب، کی اس کی قدرت کے سامنے سب عاجزو مغلوب ہیں
اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ وہ اپنے بڑے دشمنوں پر غالب ہو کر انہیں اپنے سامنے غالب و مغلوب بنا دے اور وہ بڑے دشمن نفس اور شیطان ہیں۔
خاصیت: جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھتا ہے تو حق تعالیٰ اس کے دل سے دنیا کی محبت دور کر دیتا ہے اور اس کا خاتمہ بخیر ہوتا ہے اور حق تعالیٰ اس کے دل میں شوق و محبت پیدا کرتا ہے اور جو شخص اس اسم کو کسی بھی مہم کیلئے سو بار پڑھے تو اس کی مہم آسان ہو جائے گی اور جو کوئی اسے پڑھنے میں ہمیشگی اختیار کرے گا، اس کے دل سے دنیا کی محبت جاتی رہے گی اور اگر کوئی شخص سنت و فرض نمازوں کے درمیان اس اسم کو سو بار بہ نیت مقہوری پڑھے، تو بڑے سے بڑا دشمن مقہور و مغلوب ہوگا۔
رزق کی تنگی کیلئے
الوھّاب … بغیر بدلہ کے بہت دینے والا
اس اسم سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ خدا کی راہ میں اپنی جان اور مال بغیر کسی غرض اور بلا کسی عوض اور لالچ کے خرچ کرے۔
خاصیت: جو کوئی فقرو فاقہ کی تکلیف و مصیبت جھیل رہا ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم مبارک کو پڑھنے پر ہمیشگی اختیار کرے، حق تعالیٰ اسے اس مصیبت سے ایسے نجات دے گا کہ وہ حیران رہ جائے گا اور جو شخص اس کو لکھ کر اپنے پاس رکھے، وہ اس کا ایسا ہی اثر پائے گا اور جو شخص نماز چاشت کے بعد سجدہ کی کوئی آیت پڑھے اور پھر سجدے میں سر رکھ کر سات بار اس اسم پاک کو پڑھے، تو وہ مخلوق سے بے نیازو بے پروا ہو جائے گا۔ اگر کسی کو اپنی کوئی حاجت پوری کرانی ہو تو وہ آدھی رات کو اپنے مکان یا مسجد کے صحن میں تین بار سجدہ کرے اور پھر ہاتھ اٹھا کر اس کو سو بار پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی حاجت ضرور پوری ہوگی۔
مولاناشاہ عبدالعزیز ؒ فرماتے ہیں کہ فراخی رزق کے لیے چاشت کے وقت چار رکعت نماز پڑھی جائے، نماز سے فراغت کے بعد سجدہ میں جاکر ایک سو چار مرتبہ ’’یا وھاب‘‘ پڑھا جائے اور اگر اتنا وقت نہ ہوتو پچاس مرتبہ پڑھ لیا جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو رزق میں وسعت و فراخی ہوگی۔ (جاری ہے)

٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More