کھیلوں نگرانی کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی تیاری

0

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی حکومت نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے اسپورٹس ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔مجوزہ ٹاسک فورس کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، مجوزہ ٹاسک فورس سال 2005 میں تیارکی جانیوالی قومی اسپورٹس پالیسی کا بھی جائزہ لے گی۔وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے چاروں صوبائی اسپورٹس کی وزارتوں اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حکام کو تحریری طورپرآگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ وکھلاڑیوں کی فلاح بہبودکے لیے جامع حکمت عملی تیارکرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ٹاسک فورس پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں موجود کھیلوں کی سہولیات کا مکمل ڈیٹا اکھٹاکرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کے ریکارڈزکو جمع کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More