سری لنکن لیگ اسپنر جیفری وانڈرسے کو ایک برس معطلی کا سامنا
کولمبو(امت نیوز) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لیگ سپنر جیفری وانڈرسے کو خراب رویے کی بناء پر ایک برس کیلئے معطل اور سالانہ معاہدے کی رقم کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ وانڈرسے کو حال ہی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران خراب رویے کا مظاہرہ کرنے پر واپس وطن بھیج دیا گیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وانڈرسے کو خراب رویہ اپنانے کی بناء پر ایک سال کیلئے معطل کر دیا گیا ہے