آر ٹی ایس سسٹم کا فیل ہونا بد نیتی تھی تحقیقات ہونی چاہیئے-مریم اورنگزیب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج میں بلاوجہ تاخیر کی گئی، نتائج مسترد کرتے ہیں، آر ٹی ایس سسٹم کا فیل ہونا غلطی نہیں بد نیتی تھی، جس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ لاہورمیں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں جبکہ ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کو ٹارگٹ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کا معاملہ آسانی سے ہضم نہیں ہونے دینگے۔اسلام آباد میں اے پی سی طلب کی ہے، جس میں اپوزیشن جماعتیں شریک ہونگی اورمشترکہ وائٹ پیپرز بھی جاری کریں گے۔