حفاظت مال و متاع
اگر زمین کی پیمائش ہوتے وقت یہ اندیشہ ہو کہ محصول زیادہ لگا دیا جائے گا تو اس عمل سے زمین پیمائش میں گھٹ جاتی ہے تو یہ چار آیتیں چار پرچوں پر لکھ کر چاروں گوشوں میں دم کردیں۔
أَوَلَم یَرَوْا… تا… أَطْرَافِھَا (41:13)
یَوْمَ نَطْوِیْ … تا… لِلْکُتُبِ (104:21)
أَلَمْ تَرَ … تا … سَاکِناً (45:25)
وَمَا قَدَرُوْا … تا… یُشْرِِکُوْنَ (67) (67:39)
نیز… اسی طرح اگر ظالموں سے خوف ہو کہ زمین کے متعلق کچھ ظلم کریں گے تو پانچ پتھر لے کر ان پر سورۂ فاتحہ سات بار، سورئہ اخلاص تین تین بار، معوذتین (آخری دو سورتیں) تین بار، پوری سورۂ ملک، آیت الکرسی دس بار، درود شریف پڑھ کر دم کر کے چاروں پتھر اس زمین کے چاروں گوشوں میں اور ایک پتھر وسط میں دفن کر دیں، ان سے کوئی اثر نہ پہنچے گا۔
زمین و درخت کی سیرابی کیلئے
اگر بارش نہ ہوتی ہو اور بارانی زمین کی فصل یا درخت سوکھنے کا خدشہ ہو تو زمین و درخت کی سیرابی کیلئے ٹھیکری پر یہ آیت
وَفَجرْنَا الاْرْضَ … تا… قَدْ قُدِرَ (54، 12، آیت 12)
پڑھ کر اور آنکھ بند کر کے وہ ٹھیکری اس زمین میں ڈال دیں کہ اس کے گرنے کی جگہ نظر نہ آئے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو بارش ہوگی۔(جاری ہے)