نصیر آباد میں عدالت سے واپس جانیوالے باپ بیٹے پر فائرنگ

0

نصیر آباد (نمائندہ امت) نصیر آباد میں عدالت سے واپس جانے والے باپ بیٹے پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ غلام شبیر برڑو کو بیٹے سمیت نازک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ قنبر کی سیشن کورٹ سے حاضری کے بعد بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس گھر آنے والے برڑا برادری کے رہنما غلام شبیر برڑو پر قنبر روڈ گھٹہڑ موڑ کے قریب 6سے زائد مسلح افراد نے حملہ کیا۔ زخمی کے بیٹے رابیل احمد برڑو نے بتایا کہ کچھ سال پہلے پولیس جمعدار شعبان بلیدی نے ہماری برادری کے غریب مزدور کراڑو برڑو کو قتل کیا تھا جس کے بدلے میں مقتول کے وارثوں نے پولیس جمعدار کو قتل کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ان کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے پر اس کے باوجود بلیدی برادری ہمیں جھوٹے کیس میں پھنسا کے ایف آئی آر میں ہمارا نام دیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More