دبائو کا شکار چیف سلیکٹر کرکٹرزکی کوچنگ پرمجبور

0

پورٹ الزبتھ(اسپورٹس ڈیسک) دبائو کا شکار چیف سلیکٹر انضمام الحق کرکٹرز کو خود تربیت دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اطلاعات ملی ہیں کہ پروٹیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں ناکامی انضمام پر بھاری پڑ سکتی ہے۔ وہ اس وقت جنوبی افریقہ میں قومی بلے بازوں کی خصوصی نگرانی کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی رہنمائی میں پریکٹس کی ہے۔ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھانے کے بعد پاکستان ون ڈے سیریز کا پر اعتماد آغاز کرنے کا خواہاں ہے، گرین شرٹس نے گزشتہ روز ہی پورٹ الزبتھ میں ڈیرے ڈال دیئے تھے جہاں پہلا ایک روزہ میچ ہفتے کو شروع ہوگا۔پورٹ الزبتھ میں مہمان کرکٹرز نے پریکٹس کا آغاز کردیا، اس دوران کوچنگ اسٹاف کے ساتھ پاکستان سے خصوصی طور پر جنوبی افریقا آنے والے چیف سلیکٹرز انضمام الحق بھی میدان میں موجود اور کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More