مسیحی موسیقار داعی اسلام کیسے نا؟

0

برطانیہ میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے، جو کیٹ اسٹیونز (Stevens Cat) کے نام سے واقف نہ ہو، کیونکہ وہ برطانیہ کے معروف موسیقار اور مقبول ترین پوپ سنگر رہے ہیں۔ ان کا اصل نام ’’اسٹیون دمتری جیورجیو‘‘ ہے لیکن وہ کیٹ اسٹیونز کے نام سے مشہور ہیں۔ 1966ء سے 1978ء تک موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے معروف گلوکار تھے، جو 21 جولائی 1948ء کو انگلستان کے دار الحکومت لندن میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1977ء میں موسیقی کو خیر باد کہتے ہوئے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ بطور موسیقار و گلوکار 1970ء کی دہائی سے اب تک ان کے 60 ملین سے زائد البم فروخت ہو چکے ہیں۔ ان کے مشہور ترین البموں میں Teaser and the Firecat اور Tea for the Tillerman جن کی 30، 30 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں اور Catch Bull at Four نامی البم کی ابتدائی دو ہفتوں میں 5 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ جس سے آپ ان کی شہرت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
کیٹ اسٹیونز نے 1977ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور 1978ء میں نام تبدیل کرکے یوسف اسلام رکھ لیا۔ قبولِ اسلام کے بعد انہوں نے موسیقی کو خیر باد کہہ دیا اور خود کو مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ سے وابستہ کر دیا۔ انہیں فلسطینیوں کی حمایت پر ایک مرتبہ اسرائیل سے بھی ملک بدر کیا جاچکا ہے۔ انہیں دنیا میں قیام امن کے لیے کام کرنے پر مختلف اعزاز سے نوازا گیا ہے، جن میں 2004ء مردِ امن اور 2007ء میڈیٹرینین انعام برائے امن شامل ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ فوزیہ مبارک علی اور 5 بچوں کے ساتھ لندن میں رہتے ہیں اور سال کا کچھ حصہ دبئی میں گزارتے ہیں۔ اس وقت وہ لندن میں ایک اسلامی اسکول بھی چلا رہے ہیں۔
ماضی کے مقبول ترین پوپ سنگر کیٹ اسٹیونز نے اپنی زندگی اسلام کا پیغام پھیلانے کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ ان کی زندگی میں یہ انقلاب کیسے برپا ہوا؟ یہ ایمان افروز اس کی اپنی زبانی سنئے:
’’میں عزت، دولت اورشہرت کے ہوتے ہوئے بھی ایک خلاء محسوس کرتا تھا، میری زندگی میں روحانی سکون نہیں تھا اور میں روشنی کی تلاش میں تھا۔ میرا بھائی یروشلم گیا، وہاں اس نے جن مقدس مقامات کی سیر کی، ان میں ایک مسجدِ اقصیٰ بھی تھی، یہاں کی فضاء مسیحی گرجوں اور یہودیوں کے معبدوں سے اس قدر مختلف تھی کہ اس نے خود سے سوال کیا کہ اسلام عیسایت کی طرح پراسرار کیوں نہیں ہے؟
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More