آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کا متاثرہ بچوں کی تعلیمی کفالت کا اعلان

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ بچوں کی تعلیمی کفالت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان اس واقعہ کا از خود نوٹس لے کر مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں۔ میڈیا کو جاری خصوصی پیغام میں ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ سرعام لوگوں کو قتل کرنا اور بچوں کے سامنے ظلم و بربریت کی مثال انسانی معاشرے پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے ۔ سانحہ ساہیوال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ سانحہ کے متاثرہ بچوں کو ان کے حوالے کیا جائے وہ ان بچوں کی پوری کفالت کی ذمہ داری لیتے ہیں ۔انہوں نے متعلقہ اداروں، حکومت پنجاب ، وزیر اعظم پاکستان ،وزیر داخلہ ،وزیر اطلاعات، وزیر قانون سمیت تمام متعلقہ شخصیات سے اپیل کی ہے کہ انہیں بچوں کی کفالت کے لیے ذمہ داری سونپی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More