مقبول خبریں

رس گلے کو بنگال کی جغرافیائی علامت کا درجہ مل گیا

کولکتہ:بالاآخر ’رس گلے‘ کو بنگال کی جغرافیائی علامت کا درجہ مل گیا، بھارتی حکومت نے ’رس گلے‘ کو بنگال کی جغرافیائی علامت کا درجہ قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں بنگال اور اڑیسہ کے درمیان ’رس گلے‘ کی ایجاد سے متعلق جنگ گزشتہ دو سال سے جاری تھی، یہ تنازع اُس وقت سامنے آیا تھا کہ جب اڑیسہ کے وزیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’رس گلہ‘ اُن کی ریاست میں 600 سال سے موجود ہے۔اس دعوے کو ریاست بنگال کے وزیرخوراک نے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’رس گلہ‘ بنگال کی ایجاد ہے ساتھ ہی انہوں نے اس دعویٰ پر عدالت جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔دو سال کی لڑائی کے بعد بھارتی سرکاری ادارے جغرافیکل انڈیکشن رجسٹری نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’رس گلہ مغربی بنگال کی ایجاد ہے ۔سرکاری ادارے کا فیصلہ آنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارک باد کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا

رس گلے کو آج بنگال کی جغرافیائی علامت قرار دیا گیا ہے جو میرے لیے بہت فخر اور خوشی کی بات ہے۔