غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فائل فوٹو
غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فائل فوٹو

ہاکی فیڈریشن کے دھڑوں کا اجلاس، حیدر حسین سیکریٹری رہیں گے، صدر کا تقرر ہو گا

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دھڑوں نے پاکستان ہاکی کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کرلیا جبکہ ہاکی امور چلانے کےلیے حیدر حسین کو بطور سیکریٹری کام جاری رکھیں گے، صدر کا انتخاب ہو گا۔

پاکستان ہاکی کے معاملات طے کرنے کےلیے ہاکی فیڈریشن کے دھڑوں کا اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی سربراہی میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیدر حسین بطور سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کام جاری رکھیں گے جبکہ صدر ہاکی فیڈریشن کے تقرر کےلیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان ہاکی کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا، غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کےلیے دونوں کیمپ کے کھلاڑیوں کو اسلام آباد طلب کیا جائے گا۔ دونوں کیمپ میں شامل کھلاڑی اذلان شاہ کپ کےلیے ٹرائلز دوبارہ اسلام آباد میں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔