مقبول خبریں

ڈیوٹی سے غیر حاضر خاتون ملازم کا باس کے لیے لکھا گیا نوٹس وائرل

ڈبلن:  ڈیوٹی سے غیر حاضر ایک خاتون ملازم کی جانب سے اپنے باس کے لیے لکھا گیا نوٹس انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے، اور دنیا بھر میں خاتون اور ان کے باس کے چرچے ہیں، ہوا کچھ یوں کہ معروف پروفیشنل سوشل ویب سائٹ لنکڈ اِن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف وینر یورپی ملک آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں موجود اپنی کمپنی کے دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے اینالٹک مینیجر ماریہ والٹن کو غیر حاضر پایا، اور انہیں غیر حاضر خاتون ملازم ماریہ والٹر کی جانب سے لکھا گیا نوٹس ملا، جس پر انہوں نے آفیس میں موجود نہ ہونے پر معزرت کی تھی، سی ای او نے ان پر غصہ کرنے کے بجائے ان کے چھوڑےگئے نوٹس کے ساتھ سیلفی تصویر کھینچی جو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی ڈیوٹی سے غیر حاضر خاتون ملازم کی جانب سے اپنے باس کے لیے لکھا گیا نوٹس وائرل ہوگیا، اریہ والٹر دراصل چھٹیوں پر یورپی ملک اٹلی کے شہر ٰوینس‘ گئی ہوئی تھیں، اس لیے انہوں نے اپنے باس کے لیے نوٹس لکھ کر انہیں آگاہ کیا،لنکڈ اِن کے سربراہ نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر حاضر خاتون ملازم کی تصویر اور چھوڑے گئے نوٹس کے ساتھ سیلفی نکالی اور ماریہ سے ملاقات نہ ہونے پر افسوس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، بعد ازاں اس سیلفی کو ماریہ والتر نے اپنے لنکڈ ان اکائونٹ پر شیئر کیا، جو وائرل ہوگیا۔