مقبول خبریں

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

گھوٹکی: پاکستان میں دوسری بڑی گیس فیلڈ کی حیثیت رکھنی والی ماڑی پور گیس فیلڈ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں، کمپنی کے مطابق دریافت کیے گئے ذخیرے سے یومیہ ڈیڑھ کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی، نئے ذخائرسے جلد سے جلد فائدہ حاصل کرنے کے لیے کمپنی نے تیزی سے کام کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دوسری بڑی گیس فیلڈ کی حیثیت رکھنے والی ماڑی پور گیس فیلڈ نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی میں مزید نئے گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں،خیال رہے کہ رواں برس کے اوائل میں سامنے والی ایک انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔