احسن اقبال نے 15 نئے صوبے بنانے کی تجویزدے دی

نئے صوبوں پر سیاسی اتفاق رائے ناگزیر، انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی تجویز سامنے آگئی

September 4, 2026 · قومی

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبے بنانے کی تجویز دے دی۔

احسن اقبال نے کہا کہ سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، ہر صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جائزہ کمیٹی بنا کر قومی و سیاسی بحث شروع کی جائے، جبکہ نئے صوبوں کے لیے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انتظامی ڈھانچے کو فرسودہ اور انتظامی یونٹس کو ضروری قرار دیا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خان نے کہا کہ فی الحال نہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کسی جائزہ کمیٹی کا قیام زیرِ غور ہے۔

خیال رہے کہ نئے صوبوں کی بحث وزیر داخلہ محسن نقوی کے ’’سسٹم کولیپس‘‘ کے بیان کے بعد شروع ہوئی۔ سندھ اسمبلی گزشتہ روز ہی نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے۔

قرارداد کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تھا۔