صدرزرداری کا دورہ فرانس منسوخ، کل پاکستان واپسی متوقع

دودن کے لیے جانے والے تھے

September 7, 2026 · اہم خبریں

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا،کل واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صد زرداری برطانیہ کے بعد دو روزہ دورے پر فرانس جانے والے تھے، تاہم یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری
8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دو دن پہلے لندن میں بلاول بھٹو سے اہم ملاقات میں اتفاق کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی نئے صوبوں کے معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹی رہے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں ملاقات کی تھی۔