برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان کی ٹیم میں تین کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے، جن میں غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا شامل ہیں۔

September 9, 2026 · اسپورٹس
برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کا آغاز ہوگیا، جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

انگلش کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم میں تین کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے، جن میں غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا شامل ہیں۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے غازی غوری کو سعود شکیل نے ٹیسٹ کیپ پہنائی، جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ اور بابر اعظم نے عمران رندھاوا کو ٹیسٹ کیپ دی۔

تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف پہلے ہی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان کی نظریں آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے پر ہیں۔