برمنگھم ٹیسٹ:قومی ٹیم 133 رنز پرڈھیر ،انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
اوپنر ایمیلو گے نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہیری بروک 52 اور ڈین لارنس 5 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔
برمنگھم : انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 133 رنز پرڈھیر ہوگئی۔
جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 4 وکٹوں نقصان پر156رنز بنا کر23 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد عباس 21 رنز، رضا اللّٰہ 11 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
اوپنر صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللّٰہ شفیق 3، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4 اور محمد عمران 5 رنز بناکر پویلین لوٹے ہیں۔
انگلینڈ کےلئے جوش ٹونگے نے 4/42 کی عمدہ بولنگ پرفارمنس پیش کی جبکہ اولے رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔، اور سعود شکیل کے سوا کسی پاکستانی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے کا موقع نہ دیا۔
جواب میں پہلے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 39 اوورز کی بیٹنگ میں 4 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بناکر پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز کی برتری اپنے نام کر لی تھی۔
اوپنر ایمیلو گے نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہیری بروک 52 اور ڈین لارنس 5 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر رضا اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، وکٹ کیپر غازی غوری، فاسٹ بولر رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
غازی غوری کو سعود شکیل، رضا اللہ کو محمد عباس جبکہ عمران رندھاوا کو بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، اذان اویس، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد علی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔