47 سالہ عمران طاہر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

عمران طاہر نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

September 10, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے 47 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دے دیا۔

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمران طاہر نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی عمدہ باؤلنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پانچ وکٹوں کی اس کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مردوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اننگز کے دوران پانچ وکٹیں لینے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بن گئے۔

47 برس کی عمر میں اس شاندار پرفارمنس نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ عمران طاہر کی وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت اور کھیل کیلئے جوش اب بھی برقرار ہے۔