قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش
دونوں کرکٹرز نے نوٹس کا جواب دینے کیلیے این سی سی آئی اے سے وقت مانگ لیا۔
فائل فوٹو
لاہور: قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز نے نوٹس کا جواب دینے کیلیے این سی سی آئی اے سے وقت مانگ لیا۔
قبل ازیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کی تحقیقات کے لیے امام الحق، محمد رضوان سمیت 3 کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے طلب کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کو بھیج دیا تھا جس پر این سی سی آئی اے نے کرکٹرز کو نوٹس دے کر طلب کرلیا ہے۔