رضا اللہ کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت کیسے ملی؟ بھائی نے دلچسپ راز بتا دیا

رضا اللہ ایک باصلاحیت آل راؤنڈر ہیں اور بیٹنگ میں بھی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔

September 13, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دیر بالا: انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں نمایاں بیٹنگ کرنے والے نوجوان پاکستانی کرکٹر رضا اللہ مشوانی کی صلاحیتوں کے چرچے جاری ہیں۔ ان کے بڑے بھائی محمد اقبال مشوانی نے بتایا ہے کہ انہیں رضا اللہ کے ٹیلنٹ پر پہلے ہی مکمل اعتماد تھا۔

محمد اقبال مشوانی کے مطابق رضا اللہ ایک باصلاحیت آل راؤنڈر ہیں اور بیٹنگ میں بھی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد رضا اللہ کے کرکٹ کھیلنے کے معاملے میں سختی کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں کھیل جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم انہوں نے اپنے والد کو قائل کیا کہ کرکٹ رضا اللہ کا جنون ہے اور اسے اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملنا چاہیے۔

بھائی کے مطابق بعد میں رضا اللہ کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی اور انہوں نے اپنی محنت و کارکردگی سے اس اعتماد کو درست ثابت کیا۔

دوسری جانب رضا اللہ کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے دیر بالا تک پرتپاک استقبال کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ اہل علاقہ کو امید ہے کہ نوجوان کرکٹر مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔