انگلینڈ سے وائٹ واش کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ گرگئی
آسٹریلیا پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے جبکہ انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
فائل فوٹو
انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں مزید ایک درجے کمی ہوگئی ہے، جبکہ گرین کیپس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی موجودہ درجہ بندی میں آخری نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں آسٹریلیا پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے جبکہ انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
بنگلادیش چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک درجے بہتری کے بعد آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا۔ انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے پاکستان کو اس کی اپنی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔