ہماری جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی ، حافظ نعیم
پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد، لانگ مارچ اور دھرنے جاری رہیں گے، امیر جماعت اسلامی
فائل فوٹو
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اعلان کردہ خصوصی اسکیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے پر مجبور ہوئی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کی تجویز کا جائزہ لیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اس اسکیم سے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری جماعت اسلامی کی جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک جماعت اسلامی کی جدوجہد، لانگ مارچ اور دھرنے جاری رہیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی اسکیم کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آج رات جماعت اسلامی اپنا موقف پیش کرے گی۔