بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
گزشتہ سال بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا
فوٹو سوشل میڈیا
دبئی: بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کو بھی تنازع کا شکار بنا دیا، بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کے مہمانِ خصوصی تھے، تاہم بھارتی ٹیم نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد تقریب تقسیمِ انعامات متنازع ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے اور سری لنکا کو کامیابی کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 111 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھو نے 36 جبکہ نیلکشیکا سلوا نے 22 رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز بھارتی بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکیں۔